Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عام انتخابات2018 میں غیرملکی شخص کے کامیاب ہونے کا انکشاف

عام انتخابات2018 میں غیرملکی شخص کے کامیاب ہونے کا انکشاف
August 2, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) پاکستان کی تاریخ کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں 2018 کے الیکشن میں غیرملکی شخص کے کامیاب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، مبینہ افغان شہری علی احمد کہزاد پی بی 26 سے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگیا۔ نادرا نے  شناختی کارڈ بلاک کر رکھا تھا جبکہ  ٹربیونل نے مشروط الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی۔ مبینہ افغان شہری علی احمد کہزاد نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ  پی بی 26 سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جس پروہ کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق نادرا نے احمد علی کا شناختی کارڈ بلاک کیا تھا  ، شناختی بلاک ہونے کے باعث ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات مسترد کیے جبکہ ٹریبونل نے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دی تھی۔ الیکشن کمیشن کی میسج سروس کے مطابق علی احمد کے شناختی کارڈ نمبر پر ووٹ بھی رجسٹرڈ نہیں  ، الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کے وقت تمام امیدواروں کلیئرنس کی تھی مگر اس کے باوجود بھی غیر ملکی کا الیکشن میں حصہ لینا حیران کن ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ  ٹریبونل نے علی احمد کو تین ماہ کا وقت دیا کہ وہ شناختی کارڈ پیش کرے۔تین ماہ تک ٹر یبونل کے فیصلے پر عملدر آمد کیا جائے گا ۔3 ماہ تک شناختی کارڈ پیش نہ کیا گیا توعلی احمد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔