Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عام انتخابات 2018 کے 3امیدوار اقوام متحدہ کو مطلوب نکلے

عام انتخابات 2018 کے 3امیدوار اقوام متحدہ کو مطلوب نکلے
July 21, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن 2018میں حصہ لینے والے تین اُمیدواروں کے نام اقوام متحدہ کی مطلوب لسٹ میں نکل آئے ، اُمیدوارں کا کالعدم قرار دی گئی تنظیموں سے تعلق ہے  ، الیکشن کمیشن نے تینوں اُمیدواروں کو 23 جولائی کو طلب کر لیا۔ الیکشن 2018 میں نیا پنڈورا باکس کھل گیا ، تین اُمیدوار اقوام متحد ہ کو مطلوب  ہیں ، مطلوب اُمیدواروں میں این اے 149 ساہیوال سے محمد اشرف ، پی پی 113 فیصل آباد سے ظفر اقبال جبکہ پی پی 67 منڈی بہاؤالدین سے محمد احسان رانجھا شامل ہیں ۔ دوسری طرف سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ تینوں اُمیدوارں کو 23 جولائی کو طلب کر لیا ہے  ،جہاں اُنہیں وضاحت دینا ہو گی ۔کسی کے کہنے سے کوئی دہشت گرد نہیں ہوجاتا  ، دہشت گرد پارٹیوں سے متعلق  آگاہ کرنا وزارت داخلہ کا کام ہے۔ بابر یعقوب نے مزید کہا کہ انتخابی مہم میں تمام سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں، پولنگ اسٹیشنزمیں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی گئی ہے۔