Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عام انتخابات 2018 نے کرکٹرز کو بھی اپنے سحر میں گرفتار کر لیا

عام انتخابات 2018 نے کرکٹرز کو بھی اپنے سحر میں گرفتار کر لیا
July 24, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) عام انتخابات  2018 نے کرکٹرز  کو بھی اپنے سحر میں گرفتار کر لیا ۔ قومی کرکٹرز بھی اپنے پسندیدہ  امیدواروں کو ووٹ دینے کے لیے بے قرار ہیں ۔ وسیم اکرم ،سعید اجمل ،محمد حفیظ نے  عوام  کے نام پیغام جاری کر دیے۔ لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم  نے پی ٹی آئی کی حمایت کی اور بولے عمران خان کی قیادت میں ہم پاکستان کو ایک عظیم ملک بنا سکتے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرسعید اجمل   بھی پی ٹی آئی کے سپورٹر نکلے ،کہتے ہیں  کپتان کامیاب ہوئے تو ملک میں کھیلوں کو بہت فروغ ملے گا۔ آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا تھا 25 جولائی کو اپنے فیورٹ  امیدوار کو ووٹ ڈالنے کے لیے ضرور نکلیں اور ملک کے بہتر مستقبل میں اپنا کردار ادا کریں۔ بوم بوم شاہد آفریدی کی بیٹیوں بھی پی ٹی آئی کی دیوانی نکلیں ،کہتی ہیں   کپتان  پاکستان  بدلیں گے ،عمران خان کو ووٹ دیں۔