Sunday, September 15, 2024

عام انتخابات 2018 ، ملک بھر میں قائم 21 اپیلٹ ٹریبونلز نے کام شروع کر دیا

عام انتخابات 2018 ، ملک بھر میں قائم 21 اپیلٹ ٹریبونلز نے کام شروع کر دیا
June 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عام انتخابات 2018 کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد ملک بھر میں قائم 21 اپیلٹ ٹریبونلز نے کام شروع کر دیا۔ قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے 849 حلقہ انتخاب کے لئے 21 ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں۔ قومی ا الیکشن کمیشن کے مطابق ٹريبونلز ميں 22 جون تک اپيليں دائر کی جا سکيں گی۔ اپيلٹ ٹريبونلز 23 سے 27 جون تک اپيلوں کی سماعت کريں گے ۔ خیبر پختوانخوا میں 6، پنجاب میں  8 ، سندھ میں 4، بلوچستان میں 2 ٹریبونل قائم کیے گئے ہیں ۔ شہراقتدار میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی سربراہی میں قائم اپیلٹ ٹریبونلز کیسز کی سماعت کرے گا۔