Friday, September 30, 2022

عام انتخابات 2018 ،فیس بک کی الیکشن کمیشن کو خصوصی ٹرینڈ بنانے کی پیشکش

عام انتخابات 2018 ،فیس بک کی الیکشن کمیشن کو خصوصی ٹرینڈ بنانے کی پیشکش
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سوشل میڈیا کی مشہور سائٹ فیس بک نے الیکشن کمیشن آف پاکستان  سے رابطہ کیا اور عام انتخابات کے حوالے سے خصوصی ٹرینڈ بنانے کی پیشکش کر دی ۔ ذرائع  کے مطابق فیس بک عام انتخابات کے حوالہ سے خصوصی ٹرینڈ بنانے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کی 8300 سروس کی پروموشن کرے گا جبکہ ای سی پی کے ضابطہ اخلاق اور ووٹرز ایجوکیشن سمیت اہم دنوں کے حوالہ سے تشہیری مہم بھی چلائے گا ، فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں کے فیک پیجز کے خاتمہ میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا تاحال فیس بک پر آفیشل پیج نہیں ہے، فیس بک کی آفر کے بعد الیکشن کمیشن آفیشل پیج بنانے پر غور کر رہا ہے، الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ونگ نے فیس بک کے حوالہ سے سفارشات چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردیں۔ الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر سے حتمی منظوری کے بعد فیس بک انتظامیہ کو جواب دے گا ۔