عام انتخابات 2018، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن
لاہور (92 نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے۔ لاہور کے حلقہ این اے 132 سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
ملتان کے حلقہ پی پی 217 سے شاہ محمود قریشی، رانا عبدالجبار اور سلمان نعیم کے کاغذات بھی منظور کر لئے گئے ہیں، جبکہ این اے156 سے رانا شاہدالحسن اور این اے 155 سے جاوید ہاشمی کے کاغذات کو بھی منظور کر لیا گیا ۔
این اے 155 سے پی ٹی آئی کے امیدوار عامر ڈوگر جبکہ این اے 154 سے پی ٹی آئی کے امیدوار احمد حسین دیہڑ کے کاغذات بھی درست قرار پائے ہیں۔
این اے 106 فیصل آباد سے رانا ثناءاللہ کے کاغذات بھی منظور ہو گئے ہیں۔
نارووال کے حلقہ این اے 78 سے تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق اور مسلم لیگ ن کے احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار پائے ہیں۔
چنیوٹ کے این اے 99 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار اسد حیات، جبکہ کوٹ ادو کے این اے 181 سے ملک غلام مصطفی کھر کو بھی الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دیا گیا ہے۔
بہاولپور کے حلقہ این اے 170 سے فاروق اعظم ملک، ملک اقبال چنٹر، سمیع اللہ خان اور عرفان گردیزی کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے گئے ہیں۔ ایبٹ آباد کے این اے 15 اور این اے 16 سے چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان، مسلم لیگ ن کے سردار مہتاب احمد خان، مرتضیٰ جاوید عباسی اور پی ٹی آئی کے علی اصغر خان، اور علی خان جدون کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے ہیں۔
پشاور کے حلقہ پی کے 76 سے ایم ایم اے کے امیدوار بحراللہ ایڈوکیٹ، پی کے 77 اور 78 سے ظاہر شاہ، پی کے 75 سے ایم ایم اے کے عطیف الرحمنٰ کے کاغذات درست قرار پائے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے 38سے قائد جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمنٰ کے کاغذات بھی منظور کر لئے گئے ہیں۔
خواتین کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی ظل ہماء کے قومی اسمبلی، اے این پی کی خورشید بیگم اور مسلم لیگ (ن) کی بی بی جان کے صوبائی اسمبلی کے لئے کاغذات منظور کئے ہیں۔