Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عام انتخابات 2018 ، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل ہو گیا

عام انتخابات 2018 ، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل ہو گیا
July 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ کے لئے الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی ہے۔ ملک بھر کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے 21 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں الیکشن کمیشن آج شام تک ترسیل مکمل کر لے گا۔ الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ آج شام تک کراچی سمیت ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل بھی مکمل کر لیا جائے گا، قومی اسمبلی کے لئے سبز اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر چھاپا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جن حلقوں کا معاملہ عدالتوں میں زیر التوا ہیں ان کے بھی بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی گئی ہے۔ خیبرپختونخواہ کے لئے 3 کروڑ، بلوچستان کے لئے 85 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل کرلی گئی ہے۔ اسی طرح پنجاب کے لئے 12 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ، اسلام آباد کے لئے سات لاکھ 65 ہزار سے زائد فاٹا کے حلقوں کے لئے 25 لاکھ اور سندھ کےلئے چار کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔