Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عام انتخابات 2018، پولنگ کا وقت ختم، گنتی کا عمل جاری ہے

عام انتخابات 2018، پولنگ کا وقت ختم، گنتی کا عمل  جاری ہے
July 25, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عام انتخابات 2018 کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جس کے بعد  گنتی کا سلسلہ جاری ہے ۔ دس کروڑ 59 لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ آٹھ لاکھ سکیورٹی اہلکار تعینات، کیمرے بھی لگائے گئے تھے ۔ ملک بھر میں سارا دن عوام اگلے پانچ سال کیلئے حکمرانوں کا چناؤ کرنے کیلئے ووٹ کاسٹ کرتے رہے۔ پولنگ شام چھ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ دوسو ستر  قومی اور 570 صوبائی سیٹوں پر 11 ہزار 678 امیدواروں میں مقابلہ ہوا۔17 ہزار پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن پر اصل شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی قرار دیا تھا جب کہ  فوٹو کاپی ناقابل قبول قرار دی گئی تھی ۔ اس کے علاوہ موبائل اور کیمرہ لانے پر بھی پابندی تھی۔