Tuesday, September 17, 2024

عام انتخابات کی تاریخ آگے بڑھائی جائے، پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط

عام انتخابات کی تاریخ آگے بڑھائی جائے، پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
May 31, 2018
پشاور (92 نیوز) عام انتخابات وقت پر ہو سکیں گے یا نہیں ؟ خدشات منڈ لانے لگے۔ فاٹا میں ایک سال بعد پولنگ سے غیر یقینی سیاسی فضا پیدا ہو گی۔ اس حوالے سے پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا جس میں کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ آگے بڑھائی جائے۔ یہ انکشاف  92  نیوز کے پروگرام مقابل میں اینکر پرسن عامر متین نے کیا۔ وزیر اعلیٰ پرویزخٹک نے خط فاٹا ریجن میں بھی عام انتخابات کے ساتھ پولنگ کےلیے لکھا۔ فاٹا ریجن کی 21 نشستیں حکومت بنانے میں اہم کرداراداکریں گی۔ خط کے متن کے مطابق نئی ترمیم کے مطابق فاٹا میں الیکشن ایک سال میں کروائے جائیں گے اور قوی امکان ہے اس دوران سیاسی غیر یقینی کی فضا بن جائےگی۔ خط میں مزید کہا گیا کہ ایک صوبے میں حکومت ہوتے ہوئے فاٹا ریجن میں شفاف الیکشن ممکن نہیں ہونگے۔ 31 ویں ترمیم کو دیکھتے ہوئے خیبرپختونخوا کو زیادہ سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ غیر یقینی صورتحال فاٹا انضمام کے ثمرات پر منفی اثر ڈالے گی ۔ خط میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے لکھا کہ فاٹا ریجن میں الیکشن بھی موجودہ انتخابات کے ساتھ ہی ہوں۔ فاٹا ریجن سے کامیاب امیدواروں کا بھی وزیراعلیٰ اور اسپیکر بننا حق ہے۔ خط کے متن کے مطابق فاٹا ریجن کی 21 نشستوں پر الیکشن وسیع قومی مفاد میں ہے۔ پورے صوبے میں ایک ساتھ الیکشن کے لیے انتخاب ملتوی کرنے میں حرج نہیں۔ الیکشن کمیشن اس معاملے پر فوری ایکشن لے۔