Wednesday, September 18, 2024

عام انتخابات کیلئے سکیورٹی اہلکاروں ، غیر ملکی مبصرین کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

عام انتخابات کیلئے سکیورٹی اہلکاروں ، غیر ملکی مبصرین کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
May 31, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے سکیورٹی اہلکاروں، پولنگ عملہ اور غیرملکی مبصرین کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ غیر ملکی مبصرین کیلئے 14 نکاتی، پولنگ عملے کیلئے 13 اور سکیورٹی اہلکاروں کیئے 11 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا۔ غیرملکی مبصرین کو اجازت نامے کے بغیر انتخابی عمل کے مشاہدے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ مبصرین الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہونگے۔ مبصرین میڈیا پر انتخابی عمل سے متعلق ذاتی رائے کا اظہار نہیں کر سکے گا۔ پولنگ عملے کیلئے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا گیا۔ پولنگ اسٹیشن پر وقت کی پابندی، غیر جابنداری لازم قرار اور انتخابی جماعت کے بیج یا نشان لگانے  پر پابندی ہوگی۔ بزرگ، خواجہ سراوں، معذوروں کو رہنمائی فراہم کرے گا۔ سکیورٹی اہلکار ڈی آر او،آر او اور پولنگ عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، سکیورٹی عملہ کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کے حق میں یا خلاف کام نہیں کریں گے۔ پولنگ کے دوران آر او اور پریزائیڈنگ آفیسر کے تمام قانونی احکامات پر عملدرآمد کریں گے۔ اہلکار پولنگ اسٹیشن کی حدود سے باہر رہیں گے۔