Monday, October 3, 2022

عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ اسکیم جاری کر دی

عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ اسکیم جاری کر دی
اسلام آباد ( 92 نیوز ) عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی ۔ ہر حلقے کے پولنگ اسٹیشنز، پولنگ بوتھ کی تعداد کی تفصیلات درج ہیں ، ووٹرز کی تفصیل اور علاقے کا نام بھی موجود ہے ۔ پولنگ اسکیم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی  ہے ، عام انتخابات 2018 آئندہ ماہ 25 تاریخ کو ہوں گے ۔ عام انتخابات کا شفاف انعقاد الیکشن کمیشن کیلئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے ،  ڈاکٹر طاہر القادری کی جماعت پاکستان عوامی تحریک  پہلے  ہی انتخابات سے بائیکاٹ کر چکی ہے ۔