عام انتخابات پچیس جولائی دوہزار اٹھارہ کو ہی ہونگے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات2018 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے پریس کانفرنس میں الیکشن 2018 کے شیڈیول کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ عام انتخابات25 جولائی کوہی ہونگے ریٹرننگ افسران کل سے یکم جون کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ کسی بھی ادارے نے انھیں انتخابی شیڈول جاری کرنے سے نہیں روکا۔ فوج کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا۔ نگران حکومتیں آنے کے بعد ان سے مشاورت کی جائے گی۔
بابر یعقوب نے بتایا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 جون کو شائع کی جائے گی۔ 29جون کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور پولنگ 25 جولائی کو ہی ہوگی ۔
انھوں نے کہا کہ بیلیٹ پیپر فوج کی نگرانی میں چھاپے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کو جائزہ کی اجازت دے گا۔ان پر کوئی قدغن نہیں ہے۔