Saturday, July 27, 2024

عام انتخابات میں جیت یقینی بنانے کیلئے عمران خان کا یوتھ گروپ بنانیکا اعلان

عام انتخابات میں جیت یقینی بنانے کیلئے عمران خان کا یوتھ گروپ بنانیکا اعلان
February 13, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) لودھراں الیکشن میں شکست بعد عمران خان نے نئی حکمت عملی تیار  کر لی ۔ عمران خان نےعام انتخابات میں جیت یقینی بنانے کے لیے یوتھ گروپ بنانے کا اعلان کردیا  اور کہا کہ ہار سے نہیں ڈرتا، لودھراں نتائج کے بعد رات بھر سوچ کر نئے فیصلے کیے،شریفوں اور ان کے حواریوں کو فرار نہیں ہونے دیں گے ۔

تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے لودھراں الیکشن میں شکست کے بعد 350 نوجوان ورکرز کا گروپ تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ 154 کے نتائج کے بعد رات بھر سوچتا رہا کہ اب نوجوانوں کی تربیت کرکے میدان میں اتاریں گے اور الیکشن جیت کر دکھائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں کئی پل پل ہارکر جیتنا سیکھا ہے ، اس لئے شکست سے کبھی نہیں ڈرتا ، چوری شدہ دولت بچانے کے لیے ملک میں انتشار کی کوششیں کی گئیں ، شریفوں اور ان کے حواریوں کو فرار کا موقع نہیں دیں گے  ظالم کرپٹ سیاستدانوں سے سیاست کو آزاد کروائے بغیر استحکام ممکن نہیں۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی مجرموں کو جیلوں میں ڈالیں گے،ہمارے جمہوری نظام میں نجانے کیوں مریم نواز اورحمزہ جیسے لوگ ہی آگے لائے جاتے ہیں، کارکن الیکشن کی تیاری کریں،ہر حلقے میں مقابلہ کریں گے ۔