Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عام آدمی پارٹی نے نریندرمودی کوناکام وزیراعظم قراردے دیا

عام آدمی پارٹی نے نریندرمودی کوناکام وزیراعظم قراردے دیا
July 28, 2015
نئی دہلی(ویب ڈٰیسک)عام آدمی پارٹی کے ترجمان سنجے سنگھ نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو ناکام ترین وزیراعظم قراردے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عام آدمی پارٹی کے ترجمان سنجے سنگھ نے کہاکہ نریندرمودی اقتدارکے پہلے ہی  سال ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے  ہیں ۔ ترجمان نے کہاکہ مودی اپنی حکومت کے پہلے ہی سال ناکام وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں کیونکہ بھارت اورپاکستان کے درمیان  اٹھاون  بار سرحدی خلاف ورزی ہوئی جبکہ چینی سرحدپربھی اڑتیس بارچھیڑخانی ہوئی ۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ نریندرمودی ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے درست سمت پرگامزن نہیں ہیں۔