لاہور: (ویب ڈیسک) مذہبی اسکالر اور سیاستدان عامر لیاقت کی سابق بیوہ اور حکیم شہزاد کی اہلیہ دانیہ شاہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی حالیہ ویڈیوز میں دانیہ شاہ کو ایک نامعلوم شخص کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے، جس کا نام شاہ زیب ہے۔
ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ دانیہ شاہ سبز رنگ کے لہنگے میں ملبوس ہے اور بظاہر شادی جیسی تقریب کی تیاری کر رہی ہے، جہاں وہ نامعلوم شخص دانیہ شاہ کو ہار پہناتے ہوئے نظر آرہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین میں تجسس پایا جاتا ہے کہ یہ شخص کون ہے، کیونکہ دانیہ شاہ اپنے شوہر حکیم شہزاد کے بجائے اس شخص کے ساتھ نظر آرہی ہے۔
ویڈیوز میں موجود شخص، جو تصدیق شدہ اکاؤنٹ ہولڈر ویر شاہ زیب لگتا ہے، نے دانیہ کو کوئی وضاحت فراہم نہ کرنے کی ہدایت کی، جس سے مزید قیاس آرائیوں کو ہوا ملی۔
دانیہ شاہ اور شاہ زیب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کی زد میں ہیں۔