عامر خان کو امریکا میں دوران ڈرائیونگ سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا

کیلیفورنیا(سپورٹس ڈیسک)برطانوی باکسر عامر خان کو امریکا میں ڈرائیونگ کے دوران سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا، لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن کو جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان ان دنوں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم ہیں جہاں وہ اگلے باکسنگ مقابلے کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے فریمونٹ کے قریب اپنی ایک سیلفی لی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر دیا۔
کیلیفورنیا کے قوانین کے مطابق دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال غیر قانونی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیق کر رہے ہیں تا کہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ عامر خان نے قوانین کی خلاف ورزی کی بھی ہے یا نہیں۔