Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عامر خان ٹوئنکل کھنہ کی تحریروں کے دلدادہ نکلے

عامر خان ٹوئنکل کھنہ کی تحریروں کے دلدادہ نکلے
August 23, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے کافی عرصے سے اداکاری کو خیرباد کہہ کر قلم سے رشتہ جوڑ رکھا ہے۔ راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ کا فلمی کیریئر قدرے مختصر رہا اور اکشے کمار کے ساتھ شادی کے بعد انہوں نے ایک طرح سے فلم نگری میں کام چھوڑ دیا لیکن انہوں نے اپنے ایک اور شعبے کا انتخاب کیا اور وہ تھا لکھنے کا میدان۔ پہلے پہل تو ٹوئنکل نے کالم لکھنا شروع کیا لیکن حال ہی میں ان کی پہلی کتاب ”مسز فنی بونز“ آئی ہے جس کی تقریب رونمائی میں عامر خان اور کرن جوہر موجود تھے۔ عامر خان نے اس موقع پر کہا کہ جب میں نے ان کے مضامین پڑھنے شروع کیے تو وہ مجھے بہت اچھے لگے، انہوں نے مجھے ہنسایا اور میں ان کی قوت متخلیہ اور ادراک قائل ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزاحیہ ہونا اور چیزوں کے بارے میں مخصوص حسیت رکھنا ایک بات ہے لیکن ان کو کاغذ پر اتار دینا اور قلمبند کرنا آسان نہیں ہوتا۔