Monday, October 3, 2022

عامر خان جانتے ہیں کہ وہ کس مصیبت میں پھنسنے جا رہے ہیں ، فریال مخدوم کا ٹویٹ

عامر خان جانتے ہیں کہ وہ کس مصیبت میں پھنسنے جا رہے ہیں ، فریال مخدوم کا ٹویٹ

لندن ( 92 نیوز ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ان دنوں ایک ریالٹی شو میں شریک ہیں ۔ ان کی ریالٹی شو میں شرکت پر ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عامر خان جانتے ہیں کہ وہ کس مصیبت میں پھنسنے جا رہے ہیں ۔
عامر خان آسٹریلیا کے ریالٹی شو آئی ایم سلیبریٹی 2017 میں شریک ہیں جہاں انہیں اور ان کی ٹیم کو ہاتھ میں سانپ پکڑنے کا ٹارگٹ دیا گیا ۔ عامر خان کی ٹیم نے سانپ کو ہاتھوں میں پکڑکر مقررہ وقت پورا کیا مگر عامر خان نے کچھ ہی دیر کے بعد سانپ کو ہاتھ سے چھوڑ دیا اور ٹاسک پورا نہ کر پائے ۔