Sunday, September 8, 2024

عالیہ بھٹ جنرل نالج کا سوال پوچھنے پر صحافی پر برس پڑیں

عالیہ بھٹ جنرل نالج کا سوال پوچھنے پر صحافی پر برس پڑیں
April 29, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) اپنی دلفریب ادائوں سے بالی وڈنگری میں جگہ بنانے والی عالیہ بھٹ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ جنرل نالج میں کمزور ہیں۔ اپنی اس کمزوری کا اظہار انہوں نے ایک بار پھر اس وقت کیا  جب ایک صحافی نے دوران تقریب ان سے جنرل نالج کا ایک سوال پوچھ لیا۔ صحافی نے سوال پوچھا کہ ''ہولی کیوں مناتے ہیں ؟''یہ سننا تھا کہ عالیہ بھٹ غصے سے آگ بگولا ہو گئیں اور صحافی کو کھری کھری سنا دیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہدایتکار کرن جوہر کے پروگرام میں بھارتی صدر کا غلط نام بتانے پر بھی عالیہ بھٹ کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنا تھا۔ پہلے تو عالیہ بھٹ کو یہ باتیں بری نہیں لگتی تھیں مگر اب لگتا ہے انہوں نے مذاق دل پر لینا شروع کر دیا ۔