Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عالمی یوم بصارت : آنکھوں کے نور کو محفوظ رکھنے کیلئے طبی ماہرین کے مشورے

عالمی یوم بصارت : آنکھوں کے نور کو محفوظ رکھنے کیلئے طبی ماہرین کے مشورے
October 8, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیابھر میں آج یوم بصارت منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد بصارت کی حفاظت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر والدین اپنے بچوں کو ٹی وی کے زیادہ قریب بیٹھنے سے منع کرتے ہیں تو یہ بلاوجہ نہیں ہے۔ جدید دنیا جس میں ہم رہتے ہیں ہمارا واستہ درجنوں قسم کے الیکٹرانک آلات سے پڑتا ہے۔ ٹیلیویژن‘ موبائل فونز‘ ٹیبلیٹس اور ان جیسے دیگر آلات کا غیرضروری اور غیراحتیاطی استعمال انسانوں کو بہت سے مسائل سے دوچار کرتا ہے جن میں سے ایک نظرکی کمزوری بھی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے معمولات میں کچھ تبدیلی لا کر اپنی نظر کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ بصارت کو محفوظ بنانے کیلئے طبی ماہرین کچھ مفید ٹپس بھی بتاتے ہیں۔ کام کے دوران جب بھی کمپیوٹر استعمال کریں تو اپنی آنکھوں کو جھپکیں تاکہ آپ کی آنکھیں خشکی کا شکار نہ ہو جائیں۔ کمپیوٹر کی سکرین سے تقریباً 25 انچ دور بیٹھیں۔ ہر آدھے گھنٹے بعد 20 سیکنڈ کا وقفہ لیں اور اپنی آنکھیں کمپیوٹر سکرین سے ہٹا کر ذرا فاصلے کے مناظر دیکھیں ‘اس سے آنکھوں کو راحت ملے گی۔ کمپیوٹر سکرین کی چکاچوند روشنی سے بچیں اور اس کی برائٹ نیس کو کم رکھیں۔ اپنی آنکھوں پر غیرضروری بوجھ نہ ڈالیں اور اگر آپ کسی ورک سپیس پر بیٹھ کر کام کر رہے ہیں تو ہر ایک گھنٹے بعد پانچ منٹ کا وقفہ کریں اور اٹھ کر چہل قدمی کریں یا کھلی فضا میں جا کر سانس لیں۔ وقفے کے دوران اپنے دونوں ہاتھوں کو آپس میں رگڑیں اور پھر آنکھیں بند کر کے آنکھوں پر رکھ دیں اس سے بھی راحت ملے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔