Saturday, July 27, 2024

عالمی کار ساز اداروں کی بجلی سے چلنے والی کاروں کی تیاری میں دلچسپی

عالمی کار ساز اداروں کی بجلی سے چلنے والی کاروں کی تیاری میں دلچسپی
January 15, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز)عالمی کار ساز اداروں نے بجلی سے چلنے والی  الیکٹرک کاروں کی تیاری میں دلچسپی کااظہار کیاہے۔ امریکی شہر ڈیٹرائٹ میں جاری نارتھ امریکا انٹرنیشنل آٹو شو میں شریک عالمی کار ساز اداروں کاکہنا ہے کہ اگلے پانچ سے دس برس میں الیکٹرک کاروں کی تیاری کیلئے300ارب ڈالر مختص کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ منصوبے  میں سے ڈیڑھ سو ارب کے  قریب سرمایہ کاری چین کی مارکیٹ میں کی جائے گی،ماہرین کے مطابق  چین کے بعد جرمنی بھی الیکٹرک کاروں کی بڑی مارکیٹ بننے جارہا ہے۔ چین اور جرمنی کاروں کیلئے  گیس اور پٹرول جیسے روایتی ایندھن ترک کرنے والے بڑے ملک بن گئے ہیں۔