عالمی میڈیا کا عبدالستار ایدھی کو زبر دست خراج عقیدت ، عبدالستارایدھی انسانی خدمت کی اعلیٰ ترین مثال تھے: نیویارک ٹائمز،واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن(ویب ڈیسک )عالمی میڈیا نے عبدالستار ایدھی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ نیویارک ٹائمز نے تحریرکیا ہے کہ ایدھی انسانی خدمت کی اعلیٰ ترین مثال تھے واشنگٹن پوسٹ نے رحمت کا فرشتہ لکھا ہے ۔
بھارتی میڈیا نے عبدالستار ایدھی کو نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا میں مسیحا قراردیا ہےجبکہ گلف نیوز نے ایدھی صاحب کو فلاحی کاموں کا ماسٹر مائنڈ کہا ہے ۔