Tuesday, December 5, 2023

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ
July 20, 2016
جنیوا (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ تیل کی قیمت میں اتنی کمی نو مئی کے بعد پہلی بار دیکھی گئی۔ قیمتوں میں یہ کمی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے اور امریکا میں تیل کے ذخائر میں کمی کی پیشگوئی کے بعد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تیل کے عالمی بازار میں آج تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بینٹ کروڈ کی قیمت میں ایک اعشاریہ تین فیصد کمی ہوئی جس کے بعد برینٹ کروڈ انسٹھ سینٹ کمی کے ساتھ چوالیس اعشاریہ چھ پانچ ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ یہ نو مئی کے بعد سب سے زیادہ کمی ہے۔ دوسری جانب ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ آئل کی قیمت میں ایک اعشاریہ تین تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔