Thursday, October 6, 2022

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
ویانا (92 نیوز) اوپیک اوراتحادی ممالک تیل کی پیداوارمیں کمی پراتفاق کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں 27 سینٹس کی کمی ہوئی، صفراعشاریہ چھ فیصد کمی کےساتھ برطانوی خام تیل 43.52 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں 32سینٹس کی کمی ہوئی، صفر اعشاریہ آٹھ فیصدکمی کے ساتھ تیل کی قیمت 40.88 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔