نیو یارک (92 نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.15 ڈالر فی بیرل اضافہ ہا جس سے قیمت 72.02 ڈالر پر پہنچ گئی۔
برطانوی خام تیل 85 سینٹ مہنگا ہو کر فی بیرل قیمت 74.73 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ سونے کی قیمت میں3 0.0 سینٹ کمی ہوئی ۔ سونے کی قیمت 1799 اعشاریہ 32 ڈالر فی اونس رہی جبکہ چاندی کی قیمت میں 0.95 سینٹ اضافہ ہوا۔
4.41فیصد اضافے سے چاندی کی قیمت 22.50 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ کاپر کی قیمت میں11.85 ڈالر فی پاؤنڈ اضافہ ہوا۔ کاپرکی قیمت 2.83 فیصداضافے سے 430.10 ڈالر فی پاؤنڈ ہو گئی۔ پلاٹینم کی فی اونس قیمت میں 0.18 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔