Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عالمی منڈی میں تیل پھر سستا،سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

عالمی منڈی میں تیل پھر سستا،سونے کی قیمت کو پر لگ گئے
July 22, 2017

نیویارک (ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل پھر سستا ہو گیا جبکہ سونے کی قیمت کو پر لگ گئے خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر پندرہ سینٹ کمی اور سونے کی فی اونس قیمت میں آٹھ ڈالر نوے سینٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ڈالر پندرہ سینٹ کی کمی کے ساتھ فی بیرل قیمت پینتالیس اعشاریہ ستتر ڈالرز پر آگئی ہے۔ ادھر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں آٹھ ڈالر نوے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور سونے کی فی اونس قیمت بارہ سو اکسٹھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔