Saturday, July 27, 2024

عالمی منظرنامے پر ہلچل‘ امریکی صدر ارجنٹائن‘ جان کیری روس پہنچ گئے

عالمی منظرنامے پر ہلچل‘ امریکی صدر ارجنٹائن‘ جان کیری روس پہنچ گئے
March 23, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما دوروزہ دورے پر ارجنٹائن پہنچ گئے ہیں۔ بیونس آئرس میں ارجنٹائن کے صدر موریشیو میکری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا برسلز دھماکوں کی تحقیقات میں بیلجئم کی معاونت کرے گا۔ اس سے پہلے براک اوباما اور صدر ارجنٹائن موریشیونے دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ جان کیری اہم دورے پر روس پہنچ گئے ہیں۔ شام میں قیام امن کےلئے ان کے دورے کوانتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اپنے دورہ ماسکو کے دوران روسی صدر ولادیمیرپیوٹن اور روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کرینگے جبکہ جرمن وزیرخارجہ سے بھی جان کیری کی ملاقات متوقع ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جان کیری دورہ روس کے دوران شام اوریوکرائن میں قیام امن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پربات کرینگے۔