Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی اُڑان، تیل کی قیمتوں میں عارضی اضافہ رک گیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی اُڑان، تیل کی قیمتوں میں عارضی اضافہ رک گیا
December 15, 2016

جنیوا (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی ہو گئی جبکہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا اور آج اس کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

اوپیک ممالک نے گزشتہ ماہ تیل کی پیداوار کم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا۔ آج خام تیل کی قیمت ایک ڈالر چورانوے سینٹ کی کمی سے اکاون اعشاریہ صفر چار ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔ یہ ایک ماہ کیلئے سودوں کی قیمت ہے۔

دوسری طرف سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان آ گیا ہے اور فی اونس سونا چار اعشاریہ چھ صفر ڈالرز کے اضافے سے گیارہ سو اکسٹھ اعشاریہ تین صفر ہو گیا۔