Friday, January 27, 2023

عالمی مارکیٹ میں سونا4ڈالرسستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا4ڈالرسستا ہوگیا
کراچی (ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر گر گئی جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں مین بھی  سونا فی تولہ 800روپے سستا ہو گیا۔ ہفتے کے روز عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت میں  4ڈالر گراوٹ کے باعث  فی اونس سونےکی قیمت 1260ڈالر سے گھٹ کر 1256ڈالر ہوئی  جس سے مقامی سطح پر سونا 800روپے سستا ہوا۔ کمی کے بعد فی تولہ سونے  کی قیمت 67ہزار روپے جبکہ دس گرام سونےکی قیمت 58ہزار128 روپے سے کم ہو کر 57ہزار 442روپےہو گئی ۔ سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کے باوجود چاندی کی قیمت مستحکم رہی ۔ چاندی فی تولہ 880روپے ہے ۔