عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری
سنگاپور (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ۔ سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ایک ہی روز میں اوپر جانے کے بعد چند گھنٹوں کے اندر ہی نیچے گرگئی ۔
خام تیل کی فی بیرل قیمت باون اعشاریہ نو آٹھ ڈالر تک گئی تاہم چند ہی گھنٹوں کے اندر معمولی کم ہوکر باون اعشاریہ ایک نو ڈالر ہوگئی ۔
سونے کی فی اونس قمیت میں ایک اعشاریہ تین صفر ڈالر کی کمی ہوئی ۔ سونے کی نئی قیمت ایک ہزار دو سو تینتالیس ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ۔
ملائشین پام آئل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔ فی ٹن پام آئل کی قیمت چار سو چھیالیس ڈالر رہی۔