Tuesday, September 27, 2022

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ

نیو یارک ( 92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.08 ڈالر فی بیرل اضافے کے ساتھ44.37 ڈالرفی بیرل تک جا پہنچی ،  امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی فی بیرل قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 41.97 ڈالر ہوگئی۔

بین الاقوامی سطح پرسونے کی قیمت میں معمولی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔سونے کی فی اونس قیمت 1.5 ڈالرکمی کیساتھ 1868.75 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

امریکی اسٹاک مارکیٹس میں ایک بارپھر اضافے کا رجحان دیکھا گیا ، ڈاؤ جونز 165 پوائنٹس اضافے کےساتھ 27005 پوائنٹس پر بندہوئی، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 18.72 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 3276 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

نیسڈک کمپوزٹ میں 26 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور ٹریڈنگ 10706 پوائنٹس پر بند ہوئی۔