Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
October 22, 2021 --- ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت ستاسی سینٹس کمی سے بیاسی اعشاریہ پچپن ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.10 ڈالر فی بیرل کمی ہو گئی۔ برطانوی خام تیل کی قیمت کم ہو کر 84.69 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ اوپیک بلینڈ خام تیل کی قیمت میں 1.72 ڈالر فی بیرل کمی دیکھنے میں آئی۔ اوپیک بلینڈ خام تیل کی قیمت کم ہو کر100.67 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 40 سینٹس کمی سے2.55 ڈالر فی گیلن ہو گئی۔

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا ہے سعودی عرب تیل کی قیمتوں میں کمی کے حق میں نہیں۔ تیل کی متوازن قیمتوں کے حق میں ہیں۔ دنیا بھر میں توانائی کے بڑے بحران کا خدشہ ہے۔