Sunday, October 2, 2022

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

نیو یارک ( 92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ، برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت0.07 ڈالر فی بیرل اضافے کے ساتھ43.35 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 0.03ڈالر فی بیرل  کمی سے 40.78ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں سونے کی فی اونس قیمت 1.70 ڈالر اضافے کیساتھ1819 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

آزمائشی مراحل میں کووڈ نائنٹین ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا، ڈاؤ جونز 9 پوائنٹس کے اضافے سے 26681 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔

 ایس اینڈ پی 500 میں 27 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 3252 پوائنٹس تک پہنچ گئی جبکہ نیسڈک کمپوزٹ 264 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 10767 پوائنٹس پر بند ہوا۔