Saturday, December 2, 2023

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
August 25, 2017

نیو یارک (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار رہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ خام تیل اٹھانوے سینٹ کی کمی کے بعد سینتالیس اعشاریہ چار تین ڈالرز فی بیرل پر آگیا جبکہ سونا دو اعشاریہ چار صفر ڈالرز سستا ہو گیا۔

جس کے بعد فی اونس سونا بارہ سو چھیاسی اعشاریہ پانچ صفر ڈالرز پر آگیا ہے۔

ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار رہیں۔ ڈاﺅجونز انڈیکس میں اٹھائیس اعشاریہ چھ نو پوائنٹس کی کمی ہوئی۔  

نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں سات اعشاریہ صفر آٹھ پوائنٹس کی گراوٹ آئی اور ایس اینڈ پی فائیو ہنڈرڈ انڈیکس میں بھی پانچ اعشاریہ صفر ساتھ پوائنٹس کی کمی ہوئی۔