Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری
July 17, 2017

نیویارک (ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

تفصیلات کےمطابق رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں  خام تیل دو ڈالر 31 سینٹ مہنگا ہوکر 46ڈالر 56 سینٹ فی بیرل  کی قیمت پر آگیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو بھی پر لگے ہوئے ہیں جو ایک ہفتے کے دوران 17 ڈالر 80 سینٹ اضافے سے ایک ماہ کی بلند سطح 1227 ڈالر 50 سینٹ پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین معاشیات کے مطابق امریکی شرح سود میں مزید اضافے کی توقعات کم ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔