Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
December 27, 2016

کراچی (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے نے اونچی اڑان بھر لی۔ تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی بیرل تیل 53 ڈالر 13 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ فی اونس سونا 1138 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری تیزی کی لہر برقرار ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ مثبت اضافہ ہو چکا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 46 ہزار798 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔