Tuesday, October 4, 2022

عالمی طاقتیں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام رکوانے میں  اپنا کردار ادا کریں : ملالہ

عالمی طاقتیں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام رکوانے میں  اپنا کردار ادا کریں : ملالہ
برمنگھم (ویب ڈیسک)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے عالمی رہنماؤں پر زوردیاہے کہ وہ روہنگیامیں مسلمانوں کے قتل عام کورکوانے میں اپناکرداراداکریں۔ دنیابھرکی بچیوں کی تعلیم کابیڑہ اٹھانے والی ملالہ یوسفزئی نے روہنگیامیں مسلمانوں کے  قتل عام  پر افسوس کااظہاکرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا میں پیداہونے والے مسلمان میانمارکی شہریت کاحق رکھتے ہیں ۔ ملالہ نے اپنے بیان میں کہاکہ روہنگیاکے مسلمانوں سے بھی ویساہی سلوک کیاجائے جیساریاست کے باقی شہریوں سے کیاجارہاہے۔ ملالہ نے میانمارحکومت سمیت عالمی رہنماؤں پرزوردیاکہ وہ برمامیں مسلمانوں  کے قتل وعام کوفوری طورپررکوائیں۔