Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عالمی سیاسی رہنماؤں کی مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد

عالمی سیاسی رہنماؤں کی مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد
August 11, 2019
کینیڈا(92 نیوز) عالمی سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کے مبارکبادی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، کینیڈین وزیراعظم  جسٹن ٹروڈو ، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن  سمیت کئی عالمی رہنما مسلمانوں کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ مسلمانوں کے ہر دل عزیز کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی عید مبارک کا پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مسلمانوں کے جذبۂِ ایثار کی خصوصی تعریف کی۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے نئے مکین بورس جانسن کی جانب سے عید الاضحیٰ پر خصوصی  پیغام جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پاکستانی نژاد برطانوی وزیر خزانہ ساجد جاوید، نے بھی عید الاضحیٰ کے حوالے سے ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے حج کا مقدس فریضہ ادا کرنے والوں کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔ دنیا بھر سے مسلمانوں کو عید مبارک کے کئی پیغامات جاری ہوئے جن میں گھانا کے صدرنانا اکوفو اڈو،امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو، برطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن اور ان کی پارٹی، میئر لندن صادق خان  کی جانب سے جاری ہونے والے پیغامات شامل ہیں۔