Saturday, February 4, 2023

عالمی سطح پر پاکستان کی تنہائی کے خاتمے میں آرمی چیف کا اہم کردار ہے ، پرویز الٰہی

عالمی سطح پر پاکستان کی تنہائی کے خاتمے میں آرمی چیف کا اہم کردار ہے ، پرویز الٰہی
لاہور ( 92 نیوز) اسپیکر  پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عالمی سطح پر تنہائی کے خاتمہ میں آرمی چیف کا اہم کردار ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ  امریکا،ایران سے تعلقات بہتر بنانے میں آرمی چیف کی خاموش ڈپلومیسی کا مؤثر عمل دخل ہے، آرمی چیف کے دوروں، ملاقاتوں سے باہمی اعتماد کی فضا قائم ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  کرتارپور راہداری کے افتتاح سے بھارتی قیادت سفارتی محاذ پر بیک فٹ پر چلی گئی، افغانستان میں قیام امن کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ  کے دوروں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔