Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عالمی سطح پر انسداد منشیات کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے : چودھری نثار

عالمی سطح پر انسداد منشیات کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے : چودھری نثار
April 20, 2016
نیویارک(92نیوز)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر انسداد منشیات کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے ،غیر قانونی منشیات پر عالمی تحفظات کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسداد منشیات کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کیلئے مؤثر پالیسیوں کی ضرورت ہے جبکہ ہم غیرقانونی منشیات پر عالمی تحفظات کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جغرافیائی محل وقوع کے باعث کثیرالجہتی چیلنجز کا سامنا ہے ،ہم نے گزشتہ تین برسوں میں دنیا کو ایک ارب 86کروڑ ڈوزز سے بچایا ہے جبکہ گزشتہ سال 342ٹن منشیات پکڑی ہیں ۔ چودھری نثار نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر انسدادمنشیات میں پاکستان کا شمار سرفہرست ممالک میں ہوتا ہے۔