Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز بھی پاکستان کی معیشت کی بہتری کی معترف  

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز بھی پاکستان کی معیشت کی بہتری کی معترف  
July 13, 2017

اسلام آباد (92نیوز) موڈیز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سی پیک کے تناظر میں عالمی ایجنسی نے پاکستان کی ترقی کو مضبوط قرار دیا ہے۔ موڈیز کے مطابق موجودہ حکومت اصلاحات کے ذریعے انفراسٹرکچر اور توانائی مسائل حل کر رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت میکرو استحکام کا پروگرام بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان گزشتہ چار سال میں اصلاحات پر عملدرآمد سے مستحکم انداز سے ترقی کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ آئندہ چند سال میں پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار 6 فیصد سے بڑھ جائے گی۔ بجلی کی قلت کا خاتمہ، تجارتی سرگرمیوں میں اضافے سے برآمدات بڑھنے کی توقع ہے۔ اعلیٰ سطح ترقیاتی عوامل سے ترقی کا تسلسل جاری رہنے کی توقع ہے۔ موڈیز رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مثبت میکرو اکنامک اعشاریوں کے باعث شرح نمو مستحکم رہے گی اور افراط زر اور مالیاتی نظم و ضبط اور زرمبادلہ کے ذخائر کے بھی شرح نمو پر مثبت اثرا ت ہونگے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اقتصادی اعشاریئے اور مالیاتی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ حکومت کے اقتصادی ایجنڈے میں رکاوٹ سے معیشت کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔