Saturday, July 27, 2024

عالمی ریٹنگ ایجنسی  فِچ نے پاکستان کی ریٹنگ بی کر دی

عالمی ریٹنگ ایجنسی  فِچ نے پاکستان کی ریٹنگ بی کر دی
February 7, 2017

لاہور (ویب ڈیسک) عالمی ریٹنگ ایجنسی  فِچ نے پاکستان کی ریٹنگ بی اور اسے مستقل مستحکم قرار دے دیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق زرعی شعبے میں بہتری اور سی پیک منصوبوں کی وجہ سے پاکستان کی معاشی نمو پانچ اعشاریہ سات فیصد رہنے کا امکان ہے۔

فچ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ 1988ء سے پاکستان بارہ مرتبہ آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہوا لیکن 2016ء میں پہلی مرتبہ تین سالہ پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔

اس پروگرام کی وجہ سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہترہوئے، مالیاتی خسارہ کم ہوا، اوراصلاحاتی پروگرام پر عمل کرنے کی وجہ سے معیشت کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔