Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عالمی بنک کے صدر جم یانگ کم دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں

عالمی بنک کے صدر جم یانگ کم دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں
February 8, 2016
اسلام آباد(92نیوز)عالمی بنک کے صدر جم یانگ کم دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق عالمی بنک کے صدر جم یانگ کم دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ عالمی بنک کے صدر اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم نواز شریف وزیر خزانہ اسحاق ڈار صوبائی وزرائے اعلیٰ آئی ڈی پیز طلبا اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ عالمی بنک کے صدر نے پاکستان پہنچنے پر کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے اب حکومت لاکھوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے عالمی بنک پاکستان کے ساتھ مل کر بے روزگاری کے خاتمے میں اپنا کردار جاری رکھے گا جب کہ معاشی شعبوں میں بھی باہمی تعاون کو مضبوط کیا جائے گا۔