Sunday, December 4, 2022

عالمی  بنک نے پاکستان کو  70.60 کروڑڈالر کا قرضہ جاری کردیا

عالمی  بنک نے پاکستان کو  70.60 کروڑڈالر کا قرضہ جاری کردیا
کراچی(92نیوز)عالمی بنک نے پاکستان میں تعلیم اور معاشی ترقی کے لئے سترکروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا قرضہ جاری کردیا ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق 70کروڑ 60لاکھ ڈالر میں سے 50کروڑ ڈالر معاشی ترقی کے چار شعبوں کے لیے مختص کیئے گئے ہیں ۔ ان شعبوں میں نجکاری ، کاروباری ماحول ، ٹیکس محاصل میں اضافہ  اور سماجی تحفظ شامل ہیں جبکہ 20کروڑ 60لاکھ ڈالر تعلیم کے شعبے کے لیے مختص کیئے گئے ہیں۔