عالمی برادری کی جانب سے افغانستان کے لیے امداد کا اعلان

کابل (92 نیوز) عالمی برادری کی جانب سے افغانستان کے لیے امداد کا اعلان کر دیا گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق جاپان 200 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ کینیڈا نے بھی افغانستان کےلیے 50 ملین ڈالر کا اعلان کیا۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا ڈونر کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ڈونرز نے ایک ارب ڈالر سے زائد کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان کو ہنگامی طور پر 606 ملین ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔ ڈونرز کتنی امداد دیتے ہیں، ابھی اندازہ لگانا مشکل ہے۔