Saturday, July 27, 2024

عالمی برادری شیوسینا کی سرگرمیوں کا نوٹس لے، پاکستان ایٹمی پروگرام پر کوئی دبائو قبول نہیں کریگا: ترجمان دفتر خارجہ

عالمی برادری شیوسینا کی سرگرمیوں کا نوٹس لے، پاکستان ایٹمی پروگرام پر کوئی دبائو قبول نہیں کریگا: ترجمان دفتر خارجہ
October 31, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری شیوسینا کی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔ پاکستان نے ایٹمی پروگرام پر کوئی دباؤ کبھی قبول کیا ہے نہ کرے گا، اپنے دفاع کے لیے جو مناسب ہوا کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ اپنے دفاع کے لیے جو مناسب ہوا کریں گے۔ پاکستان نے جوہری پروگرام کے حوالے سے کھبی دباؤ قبول نہیں کیا، پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کی جنگی مشقیں انسداد دہشتگردی کی تیاریوں کے سلسلے میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری شیوسینا کی کارروائیوں کو نوٹس لے۔ شیوسینا کے حوالے سے پاکستان بارہا اپنے تحفظات کا اظہار کر چکا ہے۔ مختلف سوالوں کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کا زلزلہ متاثرین کی امداد کی پیشکش دوطرفہ مسائل کو پس وپشت نہیں ڈال سکتی۔ دونوں ممالک کے درمیان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل ضروری ہے۔ خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بھارت اسلحے کے دوڑ سے اجتناب کرئے۔