Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو دنیا کا دوسرا گندا ترین شہر قرار دیدیا

عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو دنیا کا دوسرا گندا ترین شہر قرار دیدیا
May 15, 2016
پشاور (92نیوز) عالمی ادارہ صحت نے گندے ترین شہروں کی درجہ بندی کر دی ہے جس میں پشاور کو دنیا کا دوسرا بڑا گندا شہر قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے 20 آلودہ ترین اور گندے شہروں کی درجہ بند ی کر دی ہے جس میں پشاور دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ یہاں آلودگی کے باعث ایک مکعب میٹر میں آلودہ ذرات کی تعداد 540 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈھائی سال قبل پشاور کی حالت قدرے بہتر تھی اور دنیا بھر کے گندے ترین شہروں میں پشاور چھٹے نمبر پر تھا۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی دنیا کا چوتھا گندا ترین شہر ہے جبکہ اس فہرست میں کراچی کا نمبر 14 ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی فہرست میں پاکستان کے تین شہروں کو گندے مقامات میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی فضائی آلودگی کی مناسبت سے کی گئی ہے۔ اس فہرست میں انڈیا، ایران اور افغانستان کے تمام شہروں کی حالت پاکستان سے بہتر دکھائی دیتی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔