عافیہ صدیقی کیس ، عدالت نے امریکن حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس میں امریکن حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اٹارنی جنرل امریکی سفارت خانے سے رابطہ کر کے بتائیں وہ زندہ ہے کہ نہیں، عافیہ صدیقی کی زندگی کے بارے میں متضاد اطلاعات آرہی ہیں ، عافیہ صدیقی زندہ ہیں یا نہیں اس سے متعلق اگاہ کریں۔
فوزیہ صدیقی نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی جنرل قونصل کی 28 مئی کو دو گھنٹے کی ملاقات ہوئی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے حیات ہونے کا سرٹیفیکیٹ آنے کے بعد معاملے کی سماعت کریں گے۔
سپریم کورٹ نے پاکستان میں امریکی سفارتخانے سے تین دن میں تصدیقی سرٹیفکیٹ طلب کرتےہوئے سماعت ملتوی کر دی۔