Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عاطف اسلم نے داس دیو کے گانے کو پروموٹ کرنےسے انکار کردیا

عاطف اسلم نے داس دیو کے گانے کو پروموٹ کرنےسے انکار کردیا
March 1, 2018

کراچی ( 92 نیو ز) پاکستانی فنکاروں پر بالی ووڈ کے دروازے بند کرنے کے  اقدام میں پاکستانی فنکاروں نے بھی شدید رد عمل کامظاہرہ کیا ہے ۔

اس معاملے پر سب سے پہلا قدم معروف گلوکار عاطف اسلم نے اٹھایا ہے جنہوں نے داس دیو کے گانے کو پروموٹ کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔دھڑکن گانا 22 فروری کو ریلیز ہوا تھا ۔

چند روز قبل  انڈین  موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسو سی ایشن نے حسب روایت تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کیساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی  تھی ۔

اس پر عاطف اسلم نے  سوشل میڈیا پر آنے والی فلم داس دیو  کیلئے اپنے گانے سہمی  سی دھڑکن کی تشہیر سے انکار کردیا ہے ۔جس سے فلم پروڈیوسرز سخت پریشان ہیں ۔

عاطف اسلم کے سوشل میڈیا پر کروڑوں فالوورز ہیں اور گانے کو پروموٹ نہ کرنے سے فلم کیلئے فلم کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔