عاصم گجر نے مریم نواز کے پروٹوکول کی نفی کردی

لاہور(92نیوز)لاہور میں فریال تالپور کے میزبان عاصم گجر نے اسے غلط قرار دیا ہے کہ وہ پروٹوکول وزیراعظم کی
صاحبزادی مریم نواز کا تھا اُن کا مزید کہنا ہے کہ معاملہ رفع دفع ہو گیا لیکن دو گھنٹے بعد میڈیا پر چلتا ہوا دیکھا ۔
تفصیلات کےمطابق بلاول ہاوس کے مینجیر اور فریال تالپور کےمیزبان عاصم گجر نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمی کی گاڑی سے ٹکرانے والی گاڑی مریم نواز کی پروٹوکول گاڑی نہیں تھی بلکہ وہ ہماری گاڑی تھی ۔